25 نومبر 2016 - 17:37
عراقی شہر تلعفر کو آزاد کرانے کے لئے ایک آپریشن سینٹر کا قیام + تصاویر

عراق میں تلعفر کو آزاد کرانے کے لئے ایک آپریشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن سینٹر وزیراعظم حیدرالعبادی کے فرمان پر قائم کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق موصل کے قریب واقع شہر تلعفر کی آزادی کے لئے قائم کئے جانے والے اس مرکز میں داعش کے خلاف جنگ کے لئے تقریبا تین ہزار قبائلی جنگجوؤں پر مشتمل ایک خصوصی ڈیویژن بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے اسی کے ساتھ حال ہی داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے تلعفر کے فوجی اڈے کا معائنہ بھی کیا ۔ وزیر اعظم حیدرالعبادی نے اسی کے ساتھ فوج نیز عوامی رضاکار فورس کے کمانڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں اس سیکٹر پر داعش کے خلاف جنگ کی صورتحال اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

عراق کے وزیراعظم نے اس میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں اعلان کیا کہ موصل کو آزاد کرانے کے آپریشن میں عراقی افواج کی پیشقدمی توقع سے زیادہ تیز رفتار ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں عراقی افواج کو مقامی لوگوں کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔

.......

/169